ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو پولیس کمشنر کے طور پر وکاش کماروکاش کا ہوا تقرر۔ ڈاکٹرہرشا کاہوا تبادلہ 

منگلورو پولیس کمشنر کے طور پر وکاش کماروکاش کا ہوا تقرر۔ ڈاکٹرہرشا کاہوا تبادلہ 

Sat, 27 Jun 2020 17:52:04    S.O. News Service

منگلورو،27/جون (ایس او نیوز) ریاستی حکومت نے26جوان کی شب میں 13 اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلے کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے پولیس محکمے میں اہم رد و بدل کیا ہے۔

ریاستی چیف سیکریٹری ناگپّا ایس پاٹل کی طرف سے جاری کیے گئے سرکاری حکم نامے کے مطابق منگلورو میں ڈی آئی جی اور پولیس کمشنر کا عہدہ سنبھال رہے ڈاکٹرپی ایس ہرشا کو بنگلورو میں ڈی آئی جی انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن کے طور پر کیا گیا۔ اوران کی جگہ پرڈی آئی جی اور پولیس کمشنرکی حیثیت 2004  بیاچ کے آئی پی ایس آفیسر وکاش کمار وکاش کا تقرر کیا گیا ہے۔

وکاش کماراس سے قبل ڈی آئی جی اور کمانڈر اینٹی نکسل فورس کے طور پرکارکلا میں تعینات تھے۔


Share: